دفعہ 2دستور میں مستعمل اصلاحات
دستور ھذا میں درج ذیل اصلاحات والفاظ جہاں بھی درج ہیں، ان کے معنی و مفہوم وہی ہوں گے جو ان کے سامنے لکھے گئے ہیں۔
- پارٹی / کونسل
- دستور ھذا کے تحت قائم متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان۔
- رکن / عہدیدار
- پاکستان کا ہر وہ شخص جو دستور ھذا کے تحت پارٹی کی رکنیت حاصل کرے۔
- چیئرمین
- متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کا سربراہ۔
- بورڈ / ونگ
- پارٹی کے اس دستور کے تحت مختلف شعبہ جات کی غرض سے قائم ہونے والے بورڈ / ونگ کونسل۔
- مجلسِ عاملہ
- دستور ھذا کے مطابق ہر سطح پر تشکیل شدہ مجلسِ عاملہ۔
- جنرل کونسل
- متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل۔
- قواعد
- دستور ھذا میں درج مقاصد کی تکمیل و پارٹی امور کی انجام دہی کے لئے وضع کردہ قواعد۔
- فنڈ
- دستور ھذا کے تحت وصول ہونے والی وہ رقم جو پارٹی کو چلانے کے لئے مختلف ذرائع سے حاصل ہوتی ہے۔
- یونٹ
- سٹی، تحصیل، ٹاؤن، تعلقہ، ضلع، ڈویژن، صوبہ وغیرہ کی حدود میں قائم ہونے والی تنظیم۔