صفحہ اول / تعارف
میدانِ عمل میں علماء و مشائخ کی ایک کونسل
Muttahida Ulema Mashaikh Council of Pakistan
22 اکتوبر 2014 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والی یہ کونسل ان علماء و مشائخ کے عقیدے اور نظریے کی نمائندگی کرتی ہے جو بانیانِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
کونسل کیوں قائم ہوئی
مملکتِ خداداد پاکستان اولیاء اللہ اور علمائے کرام کے فیضان سے قائم ہوئی۔ اس کے قیام کا سہرا بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے جانثار رفقاء کی طویل جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں کے سر ہے، جنہیں مصورِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی فکر نے راہ دکھائی۔
تحریکِ پاکستان میں جہاں جہاں برصغیر کے مسلمان قائدِ اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہوکر جدوجہد کرتے رہے، وہاں مشائخِ عظام اور علمائے کرام کی کوششوں کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے بے مثال کردار اور خدمات کا اس ملک کے قیام میں بڑا عمل دخل ہے۔
قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک مشائخ، علمائے کرام، تمام مذاہب و مسالک اور پوری قوم نے ہر مشکل گھڑی میں وطنِ عزیز کی ترقی، سلامتی اور بقا کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ساتھ دیا۔ متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے میدانِ عمل میں اسی عقیدے اور نظریے کی نمائندگی کر رہی ہے اور اسی کو اپنی منزل سمجھتی ہے۔
عقیدہ اور منزل
متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان کا بنیادی عقیدہ اور نصب العین دین مبین اسلام ہے جس کا ماخذ مقدس قرآن کریم، سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حدیث نبوی اور ملک میں رائج آئین پاکستان ہے۔ جبکہ منزل نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہے جس کے بعد ملک میں حقیقی جمہوریت، ترقی، امن اور خوشحالی کا قیام ممکن ہوگا۔
نظریاتی محاذ
پاکستان کو اس کے نظریاتی و فکری محاذ پر مضبوط و مستحکم کرنا اور نظامِ مصطفیٰ کا عملی نفاذ یقینی بنانا۔
اسلامی فلاحی معاشرہ
ایک ایسا فلاحی معاشرہ قائم کرنا جو سماجی انصاف، انسانی حقوق، تعلیم، صحت اور روزگار و کاروبار کے مساوی مواقع فراہم کرے، بشمول خواتین کے۔
دفاع اور ہم آہنگی
وطنِ عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدات کو ناقابلِ تسخیر بنانا، ملکی سلامتی و دفاع کے ذمہ دار قومی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی و ہم آہنگی کے ساتھ۔
سنگِ میل
- 201422 اکتوبر 2014
الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن
متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان بانی چیئرمین ملک صفدر علی اعوان کی سربراہی میں بطور سیاسی و دینی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ باضابطہ رجسٹرڈ ہوئی۔
- 201515 اگست 2015
دستورِ اساسی کی منظوری
پارٹی کا دستور و منشور فلیش مین ہوٹل، راولپنڈی چھاؤنی میں مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا، جسے حاضر ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
- 202618 مئی 2026
انٹرا پارٹی انتخابات
مرکزی عہدوں کے انتخابات پارٹی دستور اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ، کلیام موڑ، راوت میں منعقد ہوئے، جن میں سات عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

ہر اس شہری کے لیے کھلی جو اس نظریے سے اتفاق رکھتا ہے
کونسل کی رکنیت سازی ملک بھر میں تیزی سے جاری ہے اور تنظیم سازی کی مہم زوروں پر ہے۔ سیاسی، دینی اور روحانی شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد بڑی تعداد میں اس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔
