الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ 22 اکتوبر 2014 سے رجسٹرڈ

صفحہ اول /  قیادت

مرکزی قیادت

Central Leadership

18 مئی 2026 کو پارٹی دستور اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت منعقدہ انٹرا پارٹی انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران۔

ملک صفدر علی اعوان, مرکزی چیئرمین
مرکزی چیئرمین

ملک صفدر علی اعوان

Malik Safdar Ali Awan — Central Chairman

کونسل کا قیام اور مقصد، جیسا کہ اس کے دستور کے دیباچے میں درج ہے:

مملکتِ خداداد پاکستان اولیاء اللہ اور علمائے کرام کے فیضان کا کرشمہ ہے، جس کے قیام کا سہرا حکیم الامت و مصورِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے عظیم رفقاء اور جانثار ساتھیوں کی طویل جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں کے باعث ممکن ہوا۔

تحریکِ پاکستان میں جہاں برصغیر کے مسلمانوں نے متحد ہوکر حضرت قائدِ اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں جدوجہد کی، وہاں مشائخِ عظام اور علمائے کرام کی کوششوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

قیامِ پاکستان سے لے کر استحکام و دفاعِ پاکستان تک، مشائخِ عظام، علمائے کرام، تمام مذاہب و مسالک اور پوری قوم نے ہر مشکل گھڑی میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر وطنِ عزیز کی ترقی، سلامتی اور بقا کی خاطر قربانیاں دیں۔

متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان گزشتہ تیس برسوں سے اسی عقیدے اور نظریے کی ترجمانی کرتے ہوئے میدانِ عمل میں ہے، اور اسی نصب العین کو اپنی منزل سمجھتی ہے، جس کے لیے کونسل کے بانی چیئرمین ملک صفدر علی اعوان اور ان کے اولوالعزم ساتھیوں نے بڑی جرأت و بہادری کے ساتھ علم بلند رکھا ہے۔

متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان مورخہ 22 اکتوبر 2014ء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بطور سیاسی و دینی جماعت رجسٹرڈ ہوئی۔

ہمارا مشن پاکستان کو نظریاتی و فکری محاذ پر مضبوط و مستحکم کرنا، نظامِ مصطفیٰ ﷺ کا عملی نفاذ، اور ایک ایسا اسلامی فلاحی معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں ہر شہری کو سماجی انصاف، انسانی حقوق، تعلیم، صحت، اور روزگار و کاروبار کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ وطنِ عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدات کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ملکی سلامتی و دفاع کے ذمہ دار قومی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی بھی ہمارے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے۔

دستور اساسی، ابتدائی صفحات

چیف آف اعوان پاکستانبانی و مرکزی چیئرمین

منتخب شدہ 18 مئی 2026

مرکزی عہدیداران

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے پر ہر عہدے کے لئے کامیاب امیدواروں کی تعداد عہدوں کی تعداد سے زیادہ نہیں تھی، لہٰذا پولنگ کی ضرورت پیش نہ آئی اور درج ذیل امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔

ملک صفدر علی اعوان

مرکزی چیئرمین

بانی چیئرمین

شہزادی سیمی صفدر علی اعوان

مرکزی صدر

حشمت علی شاہ بخاری

مرکزی سینئر نائب صدر

ملک عثمان اعظم

جنرل سیکرٹری

محمد رفیق

نائب صدر

آزاد جموں و کشمیر

ملک شاہد خان اعوان

مرکزی سیکرٹری اطلاعات

چیئرمین، منشور کمیٹی

محمد نفاذ

مرکزی پریس سیکرٹری

تشکیل 15 اگست 2015

مرکزی منشور کمیٹی

وہ کمیٹی جس نے بانی چیئرمین کی سربراہی میں کونسل کا دستور و منشور تیار کیا۔
نامعہدہنمائندگی
ملک شاہد اعوانچیئرمین
سردار محمد طاہر تبسمسیکرٹری
ملک امیر داد اعوان ایڈووکیٹرکن
حاجی نمراللہ خان مسعودرکن
مولانا قاضی ظہور الٰہی قادریرکن
محمود خان بنگشرکنخیبر پختونخوا
میاں محمد رفیق جھاگویرکنآزاد کشمیر
ملک شیر علی خانرکن
سائیں محمد صادق نقشبندیرکن
محترمہ شہزادی سیمی صفدر اعوانرکن